اٹلی میں "امام خمينی(رح) كے فلسفيانہ افكار' كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

اٹلی میں "امام خمينی(رح) كے فلسفيانہ افكار' كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے اٹلی كے دارالحكومت روم میں فروری كے پہلے عشرے میں "امام خمينی(رح) كے فلسفيانہ افكار" كے موضوع پر ايك علمی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں كئی علمی اور ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔
ياد رہے كہ اٹلی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے اسلامی انقلاب كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے قرآنی خطاطی، پينٹنگ كی نمائش، ملا صدرا كی كتابوں كے تعارف كا اجلاس اور اسلامی انقلاب كی كاميابی كی مناسبت سے ايك قومی جشن بھی منعقد كرنے كا پروگرام بنايا ہے۔
527576