كابل كی حضرت فاطمۃ زہرا(س) مسجد میں مخير حضرات كی كمیٹی كی تشكيل

IQNA

كابل كی حضرت فاطمۃ زہرا(س) مسجد میں مخير حضرات كی كمیٹی كی تشكيل

سياسی وسماجی گروپ: معاشرے كے آفت زدہ افراد كی مادی امداد كی غرض سے كابل كی حضرت فاطمۃ زہراء(س) مسجد میں مخير حضرات كی كمیٹی تشكيل دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فاطمۃ الزہرا(س) مسجد، كابل كے شہر محمدیہ میں واقع ہے اور اس چھوٹے شہر میں تقريباً ۸۰۰ خاندان آباد ہیں۔
اس مسجد كا رقبہ ۸۰۰ مربع میٹر ہے اور امام ہادی(ع) انسٹیٹيوٹ نے ۲۰۰۶ء میں اس مسجد كی تعمير كا كام شروع كيا تھا جو ڈیڑھ سال كی مدت میں مكمل ہوئی ہے۔
اور اس محمدیہ ٹاون كے لوگوں نے اس مسجد كی تعمير میں بہت زيادہ امداد كی تھی جو قابل قدر ہے۔
526949