سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی اسلامی اسمبلی كے نائب صدر آيت اللہ عبدالامير قبلان نے صہيونی ظالموں كی حمايت اور فلسطينی استقامت كے خلاف فرانسيسی وزير خارجہ برناركوشنر كے بيانات كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بيانات فرانس كی صہيونی حكومت سے گہری دوستی كا غماز ہے لہذا ہم كہتے ہیں كہ كوشنر آپ كی سچائی كی مبارك ہو۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۲۲ جنوری كو بيروت میں اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ ہم ايسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں كہ ہمیں خدا كی وحدانيت كا اعتقاد ركھنے اور عبادت كو صحيح انجام دينے كی ضرورت ہے اور عبادت فقط نماز و روزہ میں محدود نہیں ہے بلكہ ہر قسم كا نيك عمل انجام دينا اور برائی سے دوری اختيار كرنا عبادت ہے۔
آيت اللہ قبلان نے صہيونی حكومت كی حمايت اور فلسطينی استقامت كے خلاف فرانسيسی وزير خارجہ كے اظہارات كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم فرانس كو لبنان كا دوست ملك خيال كرتے تھے كيونكہ فرانسيسی زبان لبنان كی دوسری زبان ہے۔
ليكن ان كے اس اظہارات سے فرانس كی صہيونی حكومت كی دوستی كا واضح ثبوت ملتا ہے۔
527629