ہندوستان میں "امام حسين علیہ السلام اور اسلامی انقلاب ايران" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں "امام حسين علیہ السلام اور اسلامی انقلاب ايران" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے ہندوستان كے شہر "اورنگ آباد" میں فروری كے پہلے عشرے میں "امام حسين علیہ السلام اور اسلامی انقلاب ايران" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ہندوستان میں ايرانی كلچرل اور انجمن دوستی ايران و انڈيا كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر نے مختلف پروگرام منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جن میں "مسلمانوں كی وحدت میں اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی تاثير" كے موضوع پر بمبئی میں فلمی ميلہ، اس شہر میں ايرانی قونصل خانے میں انقلاب كی كاميابی كا جشن، پونہ شہر میں فلمی فيسٹيول، بمبئی میں"شاہنامہ فردوسی" كی ياد میں سيمينار اور پونہ، بنگلور اور ميسور میں ايرانی طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے تعاون سے اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كا جشن شامل ہیں۔
اس كے علاوہ ہندوستان كے مختلف روزناموں اور اخبارات میں اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے خصوصی ضميمے اور مقالے شائع كیے جائیں گے۔
527852