بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس اجتماع میں كيمونيسٹ پارٹی كے سيكرٹری جنرل خالد حدادہ، عوامی تحريك كے سربراہ ابراہيم حلبی، لبنان كی پارٹيوں، اصناف اور طلباء كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
لبنان كی حزب ناصری كے نمائندے حكمت البانی نے تقرير كرتے ہوئے غزہ كے محاصرے كو اٹھانے اور فولادی ديوار كو گرانے كے لئے فلسطينيوں سے يكجہتی كے اظہار اور قومی وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
كميونيسٹ پارٹی كے سيكرٹری جنرل حدادہ نے بھی اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم اپنے اس اجتماع میں مصر كے موجودہ سسٹم كی مذمت كرتے ہیں ليكن مسر كے شہداء استقامت كے ساتھ وفاداری كا اعلان كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ ديوار ننگ وعار ہے نہ محاصرہ كيونكہ فلسطين كی پائيدار ملت اس ديوار سے زيادہ سخت محاصروں كے مقابلے میں بھی استقامت وپائيداری كا ثبوت ديا ہے۔
528248