اسلام دشمن، مذہبی اختلافات كو ايجاد كر كے اپنے ناپاك عزائم كی تكميل كر رہے ہیں: علامہ فضل اللہ

IQNA

اسلام دشمن، مذہبی اختلافات كو ايجاد كر كے اپنے ناپاك عزائم كی تكميل كر رہے ہیں: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ۲۴ جنوری كو مغرب میں اسلام دشمنی كی لہر كے مقابلے میں شيعہ وسنی گروپوں كی بيداری كی ضرورت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام دشمن، مذہبی اختلافات كو ہوا دے كر اپنے ناپاك عزائم كی تكميل كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات كے دوران لبنان كے حالات، عربوں اور مسلمانوں كے خلاف دشمن كی مسلسل دھمكياں، اسلام اور مسلمانوں كے خلاف وسيع پيمانے پر يلغار كے پيش عالم اسلام كے مستقبل كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
فضل اللہ نے اس ملاقات میں لبنان میں اندرونی اتحاد و يگانگت اور صہيونی حكومت كی سازشون كا مقابلہ كرنے كےلئے ہر وقت آمادہ رہنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ حكومت مقاومت كے پاس اسلحے كا بہانہ بنا كر لبنان كے خلاف جنگ كرنا چاہتی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے تمام شيعہ وسنی گروپوں سے مطالبہ كيا ہے كہ دنيا اور مغرب میں اسلام مخالف سازشوں كے پيش نظر وہ اسلام كے دفاع كی كوشش كریں۔
528945