سلفی (وہابی) افكار سعودی عرب میں شيعوں كے شہری حقوق سے محروم ہونے كا باعث ہیں

IQNA

سلفی (وہابی) افكار سعودی عرب میں شيعوں كے شہری حقوق سے محروم ہونے كا باعث ہیں

سياسی وسماجی گروپ: سعودی عرب میں شيعوں كو ابتدائی حقوق سے محروم كرنے كا اصلی سبب سلفی(وہابی) افكار ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے ریڈيو معارف كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مسائل كے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمين "ابوطالبی" نے كہا ہے كہ ايك رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں ۱۰ سے ۲۰ فيصد شيعہ آبادی ہے اور سعودی عرب كے مشرق میں شيعہ اثنی عشری اور جنوب میں اسماعيلی شيعہ ہیں البتہ مكہ، مدينہ اور جدہ میں بھی شيعہ آباد ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جاذب یہ ہے كہ ايك لمبے عرصے تك مكہ اور مدينہ میں شيعہ حكمران حكومت كرتے تھے اور ہم ان علاقوں میں شيعہ حكومتوں كے دينی اور ثقافتی خدمات كا مشاہدہ كرتے ہیں اور اس كے آثار ابھی تك باقی ہیں۔
حجۃ الاسلام ابوطالبی نے مزيد كہا كہ سعودی شيعوں كی اثنی عشری طولانی تاريخ كے باوجود اس ملك كے شيعوں كو بہت كم سماجی حقوق نصيب ہیں اور مكہ جو كہ ايك بين الاقوامی اسلامی شہر ہے اورا س میں بہت زيادہ مساجد موجود ہیں ليكن اس شہر میں شيعوں كی ايك بھی مسجد نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سعودی عرب كے مشرقی علاقون میں شيعوں كی اكثريت كے باوجود انہیں نماز جماعت قائم كرنے كی اجازت نہیں ہے حتی كہ ان كی مساجد كو بند كر ديا گيا ہے۔
529333