زمبيبا میں چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

زمبيبا میں چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: زمبيبا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۴ فروری كو اس كے شہر لوساكا كی امام رضا علیہ السلام مسجد میں چہلم امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبيبا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ايك نمائندے "علی بختياری" اس سيمينار میں عاشورا كے پيغام كو پہنچانے میں حضرت زينب سلام اللہ علیہا كا مركزی كردار اور عاشورا كے بعد حالات كا تجزیہ وتحليل كے بارے میں انگريزی زبان میں تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ اس پروگرام میں عربی اور اردو زبان میں نوحہ خوانی اور مديحہ سرائی كے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
529092