بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق شيخ نعيم قاسم نے بيروت كے "البرجاوی" امام بارگاہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ صہيونی حكومت كا ساتھی ہے اور مسلمانوں اور عربوں كو معلوم ہونا چاہیے كہ فلسطين اور مقبوضہ سرزمينوں كو فقط مقاومت كے ذريعے ہی واپس ليا جا سكتا ہے اور ہم خداوند متعال پر توكل كرتے ہوئے راستے كو جاری ركھیں گے۔
نعيم قاسم نے مزيد كہا كہ تمام دنيا والوں كو معلوم ہے كہ سب سے اصلی مشكل صہيونی حكومت ہے كہ جس نے فلسطينی شہريوں كے گھروں كو ويران كر كے یہودی بستيوں كی تعمير كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے اور ہر روز اس علاقے پر اپنے ظلم وستم كو ڈھا رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ غزہ كے لوگوں كے خلاف صہيونی حكومت كے مظالم اس بات كی عكاسی كرتے ہیں كہ یہ حكومت مسئلہ فلسطين كو حل كرنے كے درپے نہیں ہے۔
529037