آيت اللہ قبلان كا عراق میں دہشت گردی كے واقعات كو روكنے كا مطالبہ

IQNA

آيت اللہ قبلان كا عراق میں دہشت گردی كے واقعات كو روكنے كا مطالبہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی اسلامی اسمبلی كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے ۲۶ جنوری كو عراق میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت كرتے ہوئے عربی، اسلامی اور بين الاقوامی آرگنائزيشن سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ان غير انسانی واقعات كو روكنے كے لئے اقدامات كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق شيخ قبلان نے كہا ہے كہ دہشت گردی كے یہ حملے ايك وحشيانہ اقدام ہیں كہ جو تمام انسانی، دينی اور اخلاقی اقدار كو پامال كرتے ہين اور كسی انسان كا بے گناہ قتل جائز نہیں ہے اور اس قسم كے مظالم پر خاموشی كرنا بھی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے عربی اور اسلامی آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ان مظالم كو روكنے كے لئے فوری طور پر اقدامات كریں تاكہ اس سے زيادہ عراقی عوام كا خون نہ بہايا جائے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراقی مسلمانوں كو اپنے بارے میں ہونے والی سازشوں كے مقابلے میں ہوشيار رہنا چاہیے اور اپنے ملك كی سربلندی اور ترقی كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كرنا چاہیے۔
530431