بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "حميد رضا اطمينان" نے اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں میں شہر "توزلا" میں اسلامی انقلاب كے كارناموں كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد، فرھادیہ نمائش میں اسلامی انقلاب ايران كے حالیہ كارناموں اور امام خمينی(رح) كے حالات زندگی كے بارے میں فلموں كی نمائش اور اس كے علاوہ ايران كے تعارف كروانے كے لئے خصوصی بروشر كی اشاعت جيسے پروگرام شامل ہیں۔
اس كے علاوہ بوسنيائی زبان میں حضرت امام خمينی(رح) كی حالات زندگی پر مشتمل سی ڈی كی رونمائی بھی ان پروگراموں میں شامل ہے۔
530314