ائمہ معصومين(ع) كی ضريح كو چومنے كے بارے میں وہابيوں كا اعتراض، مغالطہ ہے: آيت اللہ مكارم شيرازی

IQNA

ائمہ معصومين(ع) كی ضريح كو چومنے كے بارے میں وہابيوں كا اعتراض، مغالطہ ہے: آيت اللہ مكارم شيرازی

سياسی وسماجی گروپ: آئمہ معصومين(ع) كی ضريح كوچومنے كو بدعت قرار دينے والے وہابيوں كا اعتراض، مغالطہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے ۳۱ جنوری كو ضريح امام حسين علیہ السلام پر نصب شدہ پہلی جالی كی رونمائی كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ وہابيوں كا عقيدہ ہے كہ اس لكڑی اور ديگر لكڑيوں میں كيا فرق ہے كہ آپ لوگ اسے چومتے ہیں جبكہ وہ خود قرآن كريم كی جلد كو چومتے ہیں مگر قرآن كی جلد حيوانوں كے چمڑے سے نہیں بنی ہے پس اسے كيوں چومتے ہو۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم كی جلد قرآن كا ايك حصہ ہے لہذا چومنا قرآن كا احترام ہے۔
انہوں نے كہا كہ موجودہ دنيا میں لوگ مختلف ممالك كے پرچموں كا احترام كرتے ہیں اور اسے مقدس جانا جاتا ہے اور جب اس سے نفرت كا اظہار كرنا چاہتے ہیں تو دشمن كے پرچم كو آگ لگاتے ہیں تو كيا پرچم كپڑے كا ايك ٹكڑا نہیں ہے تو كيوں اس كا احترام كرتے ہیں اور اسے چومتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ضريح امام حسين علیہ السلام بھی امام حسين علیہ السلام سے وابستہ ہے اور ہم لكڑی سے محبت نہیں كرتے بلكہ یہ امام سے محبت كی علامت ہے۔
532527