باكو میں اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

باكو میں اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: باكو میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی كوششوں اور اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے يكم فروری كو پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں اس ملك میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ باكو میںايرانی سفارتخانے نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسی مناسبت سے يكم فروری كو جمہوریہ آذربائيجان میں ايرانی سفارتخانے كی دوسری عمارت كا افتتاح ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق باكو میں ايرانی سفارتخانے كے تعليمی سنٹر مين منعقدہ پروگرام میں آذربائيجان كی وزارت خارجہ كے حقوقی مشير حسن قشقاوی، ايرانی سفير، باكو میں ايرانی اداروں كے عہديداروں اور آذربائيجان كے نامہ نگاروں نے شركت كی ہے۔
533192