مقاومت لبنان نے صہيونزم كے ناقابل شكست افسانے كو توڑ كر ركھ ديا ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

مقاومت لبنان نے صہيونزم كے ناقابل شكست افسانے كو توڑ كر ركھ ديا ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نے ۳۱ جنوری كو اپنی ايك گفتگو كے دوران كہا ہے كہ لبنان ايك سخت اور مستحكم پہاڑ كی مانند صہيونی حكومت كی سازشوں كے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور اس ملك كے دشمن كے ناقابل شكست افسانے كو توڑ كر ركھ ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے لبنانی شہريوں كو اتحاد و وحدت، ايك دوسرے سے تعاون اور ظلم وفساد سے اجتناب اور مصيبتوں پر صبر كرنے كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ ملت لبنان، پائيدار، صبور اور ايمان و تقوی كے اسلحہ سے ليس ہے اور اس نے ثابت كر ديا ہے كہ وہ دشمن كی سازشوں اور بحرانوں كے مقابلے میں پائيدار كھڑی ہے۔
قبلان نے مزيد كہا كہ لبنانی شہريوں نے انبياء، اولياء الہی كی پيروی كرتے ہوئے امام حسين علیہ السلام اور حضرت عيسی علیہ السلام كو اپنا آئیڈيل قرار دے كر جہاد وصبر جيسی اقدار كی پابندی كر كے ان دو ہستيوں كی ياد كو زندہ ركھا ہے۔
533108