برطانیہ میں 'اسلامی انقلاب ايران، استكبار مخالف مقاومت كا آئیڈيل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں 'اسلامی انقلاب ايران، استكبار مخالف مقاومت كا آئیڈيل" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے فروری كے پہلے عشرے میں لندن میں "اسلامی انقلاب ايران، استكبار مخالف مقاومت كا آئیڈيل" كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "علی محمد حلمی" نے اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں برطانیہ كی يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور دانشور شركت كریں گے۔
اس كے علاوہ ۷ فروری سے ۱۴ فروری تك مانچسٹر میں ايران كا ثقافتی ہفتہ اور ۲۰ مارچ سے ۲۳ مارچ تك ايرانی فلمی ہفتہ منعقد ہو گا۔
533593