بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فيصل مقداد نے دمشق میں سوئٹزرلينڈ كے خصوصی ايلچی "جان دانيل روح" كے ساتھ ايك مشتركہ نشست كے دوران علاقے میں امن كے قيام سے مربوط تبديليوں كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
سوریہ كے وزير خارجہ كے مشير نے علاقے میں عادلانہ امن كے قيام كی اہميت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مشرق وسطی میں امن كے قيام كو درپيش چيلنجز میں سے ايك صہيونی حكومت كے یہودی سازی قدس، یہودی بستيوں كی تعمير اور غزہ كے مقيم لوگوں كا محاصرہ جيسے اقدامات ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپيل كرتے ہوئے كہا كہ وہ عربی سرزمينوں منجملہ "جولان" كی پہاڑيوں پر سے اسرائيلی قبضے كو ختم كروانے كے لئے اس حكومت پر دباؤ ڈالے۔
533946