ميناروں كی تعمير پر پابندی سوئٹزرلينڈ كے اسلام مخالف موقف كی غماز ہے: احسان اوغلو

IQNA

ميناروں كی تعمير پر پابندی سوئٹزرلينڈ كے اسلام مخالف موقف كی غماز ہے: احسان اوغلو

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے oic كے دائمی نمائندوں كی خصوصی نشست میں گفتگو كے دوران سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی كا جائزہ ليتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام نے واضح كر ديا ہے كہ اسلام سے خوفزدہ كرنے كا منصوبہ ذاتی اور شخصی ادارے سے نكل كر سركاری حيثيت حاصل كر گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے ۳۱ جنوری كو منعقد ہونےوالی نشست میں كہا ہے كہ oic نے ۲۰۰۷ء كو سوئٹزرلينڈ میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی سےآگاہ كيا گيا تھا اور اس وقت سے ليكر ہم نے اس قسم كے منصوبے كی اصلاح كے لئے سوئٹزرلينڈ كے حكام سے بہت زيادہ مذاكرات كیے ہیں۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے مزيد كہا كہ اس عوامی رائے لينے میں ايك جالب نكتہ یہ ہے كہ حتی كہ اس ملك كے آئين كے مطابق مساجد كے ميناروں كی تعمير پر پابندی خلاف قانون ہے اور اس آئين كے مطابق سوئٹزرلينڈ كے مسلمان ديگر شہريوں كی طرح مساوی حقوق كے حامل ہیں۔
533736