بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پنجاب میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ابوالحسن علی بن عثمان ہجويری كی ۹۶۶ویں برسی كی مناسبت سے ۲ فروری كو پنجاب يونيورسٹی كے ہال میں "سيد ہجوير تصوف" كے عنوان سے ايك عالمی سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں بين الاقوامی علمی اور ادبی شخصيات نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر عباس فاموری، پنجاب يونيورسٹی كے سربراہ مجاہد كامران، لاہور كے شناخت مشرق كالج كے سربراہ سليم مظہر، لاہور كے شناخت مشرق كالج كے شعبہ اردو كے انچارج معين مظہر، لاہور كے محكمكہ اوقاف كے قائم مقام شبير ملك نے شركت كی ہے۔
عباس فاموری نے كہا كہ كشف المحجوب پانچویں صدی ہجری كی فارسی زبان پہلی كتاب ہے اور اس كتاب میں تصوف اور عرفاء كی تاريخ كے بارے میں بے مثال معلومات موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كتاب ہمیں بتلاتی ہے كہ دنيائے اسلام كے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تصوف پھيلا ہوا تھا اور اپنے دور كی یہ واحد كتاب ہے جس میں تصوف كی اصطلاحات كی فارسی زبان میں وضاحت كی گئی ہے۔
534042