سياسی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے اسلامی مطالعاتی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام صابری نے دينی تعليمات كو اسلامی انقلاب كا سرچشمہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كا حقيقی سبب دين تھا اور انقلاب كی كاميابی كے بعد یہ رابطہ دنيا میں اسلامی اصولوں كی ترويج كا باعث بنا اور جيسا كہ ہم ديكھتے ہیں كہ اسلامی انقلاب كےبعد دنيا كے لوگوں كی معنويت كی طرف توجہ میں اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے اسلامی مطالعاتی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام اصغر صابری نے "دنيا میں اسلامی بيداری پر اسلامی انقلاب كی تاثير" نامی سيمينار سے خطاب كرتے ہو۴ے كہا كہ پيغمبر اكرم(ص) كی بعثت كے بعد اس دور كی تاريخ میں ايك عظيم تبديلی رونما ہوئی اور لوگوں نے قديمی تمدن كو چھوڑ كر ايك نئے اسلامی تمدن كو اپنايا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ زمانے كے گزرنے كے ساتھ ساتھ علم، تفكر، معنويت اور دين نے اسلامی معاشروں میں ترقی كی اور چوتھی اور پانچویں صدی ہجری دنيائے اسلام كی عظمت كی صدياں ہیں۔
534473