امام خمينی كی تھيوری، اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كا فروغ تھی؛ لاريجانی

IQNA

امام خمينی كی تھيوری، اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كا فروغ تھی؛ لاريجانی

سياسی گروپ: ايرانی اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر نے شيخ تميم بن آل ثانی سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ خارجہ سياست میں امام خمينی(رح) كی تھيوری اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و يگانگت كا فروغ ہے اور عالم اسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كی بھی یہی سٹریٹجی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے پارليمنٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے ۲ فروری كو وليعہد قطر شيخ تميم بن آل ثانی سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ خارجہ سياست میں امام خمينی كی تھيوری اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و يگانگت تھی اور عالم اسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كی بھی یہی سٹریٹجی ہے۔
انہوں نے علاقے میں حال ہی میں ايران كے خلاف ہونے والے پروپيگنڈہ كو دھوكے اور فريب سےتعبير كرتے ہوئے كہا كہ ايران كو اپنے ہمسائيوں سے كوئی مشكل نہیں ہے اور یہ كبھی بھی كسی ملك پر حملہ نہیں كرے گا۔
لاريجانی نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد اس ملك كے خارجہ سياست ملت مظلوم فلسطين كے حقوق كا دفاع اور عربی ممالك سے دوستانہ تعلقات كا قيام ہے۔
534156