استكبار كے مقابلے میں ملتوں كی خاموشی كا دور گزر چكا ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

استكبار كے مقابلے میں ملتوں كی خاموشی كا دور گزر چكا ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ؛ لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ فضل اللہ نے اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كے ايام میں ايران كے خلاف امريكی صدر كے بيانات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مستكبرين عالم كو جان لينا چاہیے كہ ملتوں كو آزاد واذيت پہنچانے كا دور ختم ہو چكا ہے كيونكہ اب ملتیں خاموش نہیں بٹھتیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے بيروت میں اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں عراق مين ہونے والے دہشت گردی كے حملوں كی مذمت كرتے ہوئے وحدت اسلامی سے تمسك رہنے كو ان دھماكوں كا بہترين جواب قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراق میں بم دھماكے كرنے والے عناصر اس ملك میں فتنہ وفساد كی آگ بھڑكا كر فقط مستكبرين كی خدمت كر رہے ہیں اور وہ عراقی عوام كو آئندہ كے انتخابات میں حصہ لينے سے مايوس كر رہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ دشمن كے وزير جنگ نے ايك دفعہ پھر دھمكيوں كا سلسلہ شروع كر ركھا ہے اور اس نے اعلان كيا ہے كہ وہ كمزور اور بوڑھوں پر رحم نہیں كرے گا اور صہيونی حكومت كا مكروفريب ابھی تك جاری ہے۔
535665