امام موسی كاظم علیہ السلام كی نظر میں ثقافت عاشورا كا احياء

IQNA

امام موسی كاظم علیہ السلام كی نظر میں ثقافت عاشورا كا احياء

فكرونظر گروپ: حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام كے پيغام پائيداری اور مقاومت كو پہنچانے كا ايك طريقہ حضرت سيدالشہداء علیہ السلام كی ياد كو مسلسل زندہ ركھنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان نے ہلال سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ائمہ معصومين علیہم السلام كی ايك اہم ذمہ داری ظلم وستم اور كفر ونفاق كے مقابلے میں اہل بيت(ع) كی مقاومت و استقامت كی علامت كے طور پر امام حسين علیہ السلام كے نام و ياد كو زندہ ركھنا تھا۔
ائمہ معصومين علیہم السلام كی كوشش تھی كہ عاشورا كا جاويد قيام زندہ رہے اور اہل حق كی باطل كے مقابلے میں استواری اور پائيداری، حضرت امام حسين علیہ السلام كے نام سے زندہ رہے اور حضرت امام موسی كاظم علیہ السلام كے اس پيغام استقامت كو لوگوں تك پہنچانے كا ايك طريقہ حضرت سيدالشہداء علیہ السلام كے نام وياد كو زندہ ركھنا تھا۔
535573