بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اصفہان نے ہلال سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ائمہ معصومين علیہم السلام كی ايك اہم ذمہ داری ظلم وستم اور كفر ونفاق كے مقابلے میں اہل بيت(ع) كی مقاومت و استقامت كی علامت كے طور پر امام حسين علیہ السلام كے نام و ياد كو زندہ ركھنا تھا۔
ائمہ معصومين علیہم السلام كی كوشش تھی كہ عاشورا كا جاويد قيام زندہ رہے اور اہل حق كی باطل كے مقابلے میں استواری اور پائيداری، حضرت امام حسين علیہ السلام كے نام سے زندہ رہے اور حضرت امام موسی كاظم علیہ السلام كے اس پيغام استقامت كو لوگوں تك پہنچانے كا ايك طريقہ حضرت سيدالشہداء علیہ السلام كے نام وياد كو زندہ ركھنا تھا۔
535573