بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نئی دہلی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق "المصطفی" پبليكشنر نے عربی، فارسی، اردو، انگريزی اور ہندی زبانوں كی ۲۰۰ سے زائد كتابوں كو اس نمائش میں ركھا ہے اور ہندوستان میں المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شعبہ كی كوششوں سے پہلی مرتبہ اس نمائش میں حوزوی كتابوں كو ركھا گيا ہے۔
ياد رہے كہ المصطفی پبليكشنر نے ہال نمبر ۱۲ كے اسٹال نمبر ۴۲ پر اپنی كتابوں كو ركھا ہوا ہے۔
535459