امام خمينی(رح) نے ايك عالمی دين كے عنوان سے اسلام كا تعارف كروايا:افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے سربراہ

IQNA

امام خمينی(رح) نے ايك عالمی دين كے عنوان سے اسلام كا تعارف كروايا:افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے سربراہ

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے سربراہ نے اسلامی ممالك اور علاقے میں اسلامی انقلاب ايران كے مثبت اثرات كی طرف سے اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی(رح) نے ايك عالمی دين كے عنوان سے اسلام كا تعارف كروايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی اخوت اسلامی كونسل كے سربراہ موسوی "عبدالماجد وفی" نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان سے گفتگو كرتے ہوئے استقامت اور استكبار كے خلاف جدوجہد كو اسلامی انقلاب ايران كا نماياں كارنامہ قرار ديا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اسلام ايك كامل دين ہے جو طول تاريخ میں تمام تمدنوں پر غالب آيا ہے اور اسلامی انقلاب ايران نے ثابت كر ديا ہے كہ اسلام بشريت كی زندگی كے تمام پہلووں كے لئے پروگرام ركھتا ہے۔
اسلامی اخوت كونسل كے سربراہ نے كہا كہ اسلام نےمسلمانوں كو تاكيد كی ہے كہ وہ اپنی زندگی كو علم، معرفت كی روشنی میں آگے بڑھائیں اور ايران نے واضھ كر ديا كہ ايك اسلامی حكومت بھی مختلف ميدانوں میں ترقی اور كارنامے انجام دےسكتی ہے۔
مولوی عبدالماجد نے مزيد كہا كہ امام خمينی(رح) ايك عظيم اور نڈر قائد تھے كہ جن كے الہی نظريات سےاستفادہ كرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ايران نے علم، اقتصاد، ثقافت اور سياست كے ميدانوں میں ترقی كی ہے۔
535775