حزب اللہ كی جانب سے كراچی میں ہونے والے بم دھماكوں كی بھرپور مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے كراچی میں ہونے والے بم دھماكوں كی بھرپور مذمت

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ نے ۶ فروری كو اپنے ايك بيانیے میں پاكستان كے شہر كراچی میں ہونے والے حالیہ بم دھماكوں كو بھرپورشركت مذمت كی ہے كہ جس كے نتيجے میں دسيوں شيعہ شہيد اور زخمی ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ عراق اور پاكستان میں بے گناہ انسانوں كا خون بہانے والے مظالم میں بغير كسی وقفے كے اضافہ ہو رہا ہے جو ان دہشتگرد عناصر كے وحشيانہ كردار كا غماز ہیں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ عالمی خاموشی كے سائے میں دہشتگردی كے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے كہ جن كے نتيجے میں بے گناہ انسان مارے جا رہے ہين اور یہ مظالم دشمن كےانٹيلی جنس اداروں منجملہ موساد اور اس كے حاميوں كی كارستانياں ہیں۔
حزب اللہ كے اس بيانیے میں آيا ہے كہ ہم ان وحشيانہ مظالم كی مذمت كرتے ہیں اور شہيد ہونے والے افراد كے گھروں سے ہمدردی كا اعلان كرتے ہوئے خداوند متعال سے دعا كرتے ہیں وہ شہداء كو اپنی رحمت میں قرار دے اور زخميوں كو شفاء عاجل عطا فرمائے۔
536173