بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدس احمد بن موسی شاہچراغ كے متولی آيت اللہ "سيد محمد مہدی دستغيب" نے ۶ فروری كو ان نومسلموں سے ملاقات كے دوران واقعہ غدير خم كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی(رح) كے قيام اور اسلامی انقلاب كی كاميابی كے ذريعے دنيا میں مكتب تشيع كا احياء ہوا ہے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب كو حضرت مہدی (عج) كی عالمی حكومت كے ظہور كا مقدمہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہمیں ہر روز اہل بيت(ع) كی محبت كو اپنے اندر زيادہ كرنا چاہیے تاكہ ہمارے اندر دين خدا كی تبليغ كے لئے الہی توفيق پيدا ہو جائے۔
536417