تركی كے وزير ثقافت و سيروسياحت سے مصطفوی كی ملاقات

IQNA

تركی كے وزير ثقافت و سيروسياحت سے مصطفوی كی ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: ايرانی صدر كے مشير اور ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدوی مصطفوی" نے ۸ فروری كو تركی كے وزير ثقافت اور سيروسياحت "ارطغرل گونای" سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير "مہدی مصطفوی" نے اس ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے اچھے تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران اور جمہوریہ تركی عرصہ دراز سے ايك دوسرے كے اچھے ہمسائے رہے ہیں اور بہت سے ميدانوں میں ثقافتی اور معنوی مشتركہ نكات ركھتے ہیں۔
ايرانی صدر كے مشير نے تركی سے دوستی كو اہم قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت دونوں ممالك كے تعلقات بہت اچھے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہماری ثقافت ديگر ممالك كے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم كرنے كی ثقافت ہے اور ہم تمام تہذيبوں كو احترام كی نگاہ سے ديكھتے ہیں۔
تركی كے وزير ثقافت نےبھی اس ملاقات میں كہا ہے كہ ايران اور تركی كے سينما دنيا میں ترقی كر رہے ہیں اور ان حالیہ سالوں میں دنيا والوں كی توجہ كو اپنی طرف متوجہ كيا ہے۔
537030