بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے حوزہ علمیہ قم كے اسلامی تبليغاتی دفتر كے بين الاقوامی اور تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امامیہ آرگنائزيشن پاكستان كے ۳۱ اراكين نے اس وزٹ كے دوران دفتر تبليغات اسلامی كی سرگرميوں سے آگاہ ہوئے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق دفتر تبليغات اسلامی قم كے شعبہ تربيت مبلغ كے انچارج حجۃ الاسلام "محمد رضا شريعتمدار" نے دفترتبليغات اسلامی كے ثقافتی تعليماتی سنٹر كے اہداف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ سنٹر مبلغين كے تربيتی اور تعليمی خلا كو پر كرنے كے لئے بنايا گيا ہے اور یہ گرانبہا تبليغی خدمات انجام دے رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق امامیہ آرگنائزيشن پاكستان كے ايك ركن نے اس آرگنائزيشن كے ۳۵ سالہ سابقہ كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ i.o نے اپنی تاسيس كی ابتداء ہی سے لوگوں كے اذہان وافكار كو آگاہ كرنے كے لئے كئی خدمات انجام دی ہیں تاكہ مغربی افكار كے سامنے ايك بند باندھا جا سكے۔
536816