علامہ فضل اللہ نے دينی اصولوں پر بنا پر بہتر زندگی گزارنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ نے دينی اصولوں پر بنا پر بہتر زندگی گزارنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ فضل اللہ نے اسلامی ثقافت كو امن وامان اور مشامح سے سرشار قرار ديتے ہوئے دينی اصولوں پر مبنی اچھی اور بہتر زندگی گزارنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ۸ فروری كو جمعيت "عطا حمود" كے عہديداروں سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ دين اسلام نے ہميشہ لوگوں كو تاريكيوں سے نور اور غم واندوہ سے نجات اور امن وبھائی چارے كی طرف دعوت دی ہے۔
انہوں نے اچھی اور مسرت بخش زندگی گزارنے كے لئے كوششوں كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان حالات میں كہ جب معاشرے كو مختلف قسم كے چيلنجز كا سامنا ہے اس قسم كا ماحول فراہم كرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے تمام گروپوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے كی فضا كو قائم كرنے كے لئے كوششیں كریں۔
537526