امام خمينی(رح) نے عوامی تحريك كے ذريعے انسانی زندگی میں ايك بنيادی تحول ايجاد كيا ہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

امام خمينی(رح) نے عوامی تحريك كے ذريعے انسانی زندگی میں ايك بنيادی تحول ايجاد كيا ہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ؛ لبنانی شيعوں كی اسلامی اسمبلی كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے ۸ فروری كو اپنی ايك گفتگو كے دوران اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كے اہم كارناموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حضرت امام خمينی نے عوامی تحريك كے ذريعے انسانی زندگی میں ايك بنيادی تحويل ايجاد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں كہا ہے كہ امام خمينی(رح) صبرو جدوجہد كے ذريعے اسلامی جمہوریہ ايران كو حق كی مدد، باطل كے خلاف جدوجہد، نيكی كی دعوت اور برائيوں سے روكنے جيسی بنيادوں پر قائم كيا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے ايك اپنی ثقافتی اور تربيتی مكتب كی بنياد ركھی ہے اور ہمیں اس مكتب كی طرف رجوع كر كے اپنی پياس كو بجھانا چاہیے۔
آيت اللہ قبلان نے اسلامی انقلاب ايران كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے امت اسلام وايران كو مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی انقلاب نے امام خمينی(رح) كی قيادت میں انسان كو فساد وباطل سے نجات دلائی ہے اور اس عظيم قائد نے ظلم و فساد كے خلاف جدوجہد كر كے انسانی زندگی میں ايك بنيادی تبديلی ايجاد كی ہے۔
537584