المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كی سرگرميوں كی وضاحت

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كی سرگرميوں كی وضاحت

اعزازی نامہ نگار/احسان احمد نايينی: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كے انچارج نے اس ورچوئل يونيورسٹی كی تاسيس كا ہدف اسلامی تعليمات كی بنا پر دينی علماء كی تربيت قرار ديتے ہوئے اس يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كی سرگرميوں كی وضاحت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ورچوئل يونيورسٹی كے مطالعات قرآنی گروپ كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد علی رضائی اصفہان" نے كہا ہے كہ یہ يونيورسٹی اسلامی تعليمات كی بنا پر دينی علماء مبلغين، محققين اور ثقافتی ماہرين كی دينی تربيت كے لئے تاسيس كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كا مقصد یہ ہے كہ وہ حوزہ اور يونيورسٹی كے ماہر، اہل علم، مومن، متعہد اور اسپيشلسٹ افراد سے استفادہ كرتے ہوئے دينی، مومن، زمانے سے آگاہ اور متقی طلباء كی تربيت كرے۔
537338