سوریہ نے صہيونی مظالم كے سدباب كے لئے عالمی برادری كی كوششون كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

سوریہ نے صہيونی مظالم كے سدباب كے لئے عالمی برادری كی كوششون كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ كے وزير خارجہ كے مشير نے اپنی گفتگو كے دوران فلسطينی شہريوں پر صہيونی مظالم كو بند كروانے كے لئے عالمی برادری كی كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فيصل مقداد نے ۱۱ فروری كو ناروے كی وزارت خارجہ كے مشرق وسطی كے خصوصی نمائندے سے ملاقات كے دوران خطے كے موجودہ حالات كا جائزہ ليا ہے۔
مقداد نے اس ملاقات میں خطے میں عادلانہ امن كے قيام كے لئے كوششون كی ضرورت پر زور ديا ہے اور امن كو درپيش چيلنجز كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
سوریہ كے وزير خارجہ كے مشير نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ عربی مقبوضہ سرزمينوں پر اسرائيلی قبضے كے خاتمے كے لئے صہيونی حكومت پر دباؤ ڈالے۔
538603