"كرغستان كے موجودہ معاشرے میں اسلام"كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

"كرغستان كے موجودہ معاشرے میں اسلام"كے موضوع پر نشست كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: جمہوریہ كرغستان كے شہر "اوش" میں ۹ فروری كو "كرغستان كے موجودہ معاشرے میں اسلام" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے جس میں كئی حكومتی حكام، ثقافتی شخصيات اور علماء نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كا مقصد كرغستان كے موجودہ معاشرے میں مقيم مسلمانوں كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينا ہے۔
اوش شہر كے ميئر، كرغستان كے محكمہ انٹلی جنس كے نمائندوں اور اس ملك كے مفتی اعظم "مراد علی حاجی جومان اف" نے اس نشست میں شركت كرتے ہوئے كرغستان كے اسلامی معاشرے كی مشكلات كا جائزہ ليا ہے۔
538132