بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كی تحريك عمل اسلامی نے لبنانی اور فلسطينی مقاومت كے قائدين كی شہادت كی مناسبت سے اپنے اس بيانیہ میں صہيونی دشمنوں كی مسلسل سازشوں اور دھمكيوں كا مقابلہ كرنے اور ملت اور سرزمين فلسطين كا دفاع كرنے كے لئے مقاومت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس تحريك نے عربی اور اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دشمن كو اس كے اہداف میں ناكام كرنے كے لئے معاشرے میں مقاومت كی ثقافت كی ترويج كریں۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ خداوند متعال كی مدد سے دشمن كی شكست اور ناكامی كا وقت آپہنچا ہے اور عزت وكاميابی كا وقت شروع ہو چكا ہے۔
539166