علامہ اقبال كی ياد میں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

علامہ اقبال كی ياد میں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

فكرگروپ: سيستان وبلوچستان كی يونيورسٹی سے وابستہ برصغير كے مطالعاتی سنٹر كی كوششوں سے علامہ اقبال كی ۱۳۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے ۲۴ سے ۲۶ فروری تك علامہ اقبال كی ياد میں ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سيستان وبلوچستان كی يونيورسٹی سےوابستہ برصغير مطالعاتی سنٹر نے فيصلہ كيا ہے علامہ اقبال كی ۱۳۲ ویں سالگرہ كی مناسبت سے پاكستان كی بلوچستان يونيورسٹی اور تہران كی اسلامی اوپن يونيورسٹی كے تعاون سے ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں پوری دنيا كے دانشوروں اور ماہرين شركت كریں گے لہذا تمام ملكی اور غير ملكی محققين، دانشوروں اور اساتذہ كو اس علمی سيمينار میں شركت كی دعوت دی جاتی ہے۔
539372