كلام اسلامی كے پہلے انسائيكلوپیڈيا كی رونمائی

IQNA

كلام اسلامی كے پہلے انسائيكلوپیڈيا كی رونمائی

فكروگروپ: ثقافت و انديشہ اسلامی تحقيقی سنٹر میں ۲۴ فروری كو ايك پروگرام كے دوران كلام اسلامی كے پہلے انسائيكلوپیڈيا كی رونمائی ہو رہی ہے۔
ثقافت و انديشہ اسلامی تحقيقی سنٹر كے تعلقات عامہ كے انچارج محمد نجفی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ جعفر سبحانی كے علم كلام كے تخصصی سنٹر اور امام صادق علیہ السلام انسٹیٹيوٹ كے بعض محققين اور اساتذہ كی كوششوں سے یہ انسائيكلوپیڈيا تدوين كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كلام اسلامی انسائيكلوپیڈيا، علم كلام اسلامی كا پہلا تخصصی انسائيكلوپیڈيا ہے جس میں كلامی مسائل كی تحليلی اور توصيفی صورت میں وضاحت كی گئی ہے۔
539459