بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے لاہور میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق منہاج القرآن خواتين يونيورسٹی لاہور نے ۱۶ فروری كو قرائت قرآن اور نعت خوانی كے مقابلے اور كتابوں كی نمائش كے انعقاد كا اقدام كيا ہے۔
تحريك منہاج القرآن كے بانی طاہر القادری كی ۵۹ویں سالگرہ كی مناسبت سے اس نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عباس فاموری" نے شركت كی ہے۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں پاكستان كی قومی اسمبلی كی ركن عائشہ جاويد، منہاج القرآن خواتين يونيورسٹی كی سربراہ فرح ناز، تحريك منہاج القرآن شعبہ خواتين كی سيكرٹری جنرل سميرا رفاقت، لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر عباس فاموری، دانشور حسن عسكری، منہاج القرآن يونيورسٹی كے سربراہ محمد علی، بين الاقوامی تعلقات عامہ كے انچارج سہيل رضا اور تحريك منہاج القرآن كے اعلی مشير شيخ زاہد فياض نے شركت كی ہے۔
540371