عالمی استكبار كے لئے ايرانی كارناموں كو تسليم كرنے كے علاوہ كوئی چارہ كار نہیں ہے

IQNA

عالمی استكبار كے لئے ايرانی كارناموں كو تسليم كرنے كے علاوہ كوئی چارہ كار نہیں ہے

سياسی وسماجی گروپ: جبل عامل لبنان كی علماء وفد كے سربراہ نے اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے اپنی گفتگو میں كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے كارناموں كے مقابلے میں عالم استكبار كے لئے استكبار كے لئے تسليم كے علاوہ كوئی چارہ كار نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ عفيف نابلسی نے كہا ہے كہ ايران غير ملكی دباؤ اور دھمكيوں پر توجہ كیے بغير علمی اور سياسی ميدانوں میں ترقی كرنے میں كوشاں ہے اور عالمی استكبار كو یہ حق نہیں پہنچتا كہ وہ ملت ايران پر دباؤ ڈالے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملت ايران، عالم اسلام میں ايك زندہ اور متحرك ملت كے عنوان سے مسلمانوں كے استقلال، ان كے تشخص اور مستكبرين عالم كو ذليل وخوار كرنے كے لئے اقدامات انجام دے رہی ہے۔
538118