بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے ايران اور علاقے كے خلاف صہيونی حكومت اور امريكہ كی حالیہ دھمكيوں پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور ديگر عربی اور اسلامی ممالك پر حملہ فقط جغرافيائی حدود پر حملہ نہیں ہو گا بلكہ دشمن نے پوری امت اسلامیہ كو اپنا نشانہ بنا ركھا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان دھمكيوں كا مقصد فقط ايران نہیں ہے بلكہ دشمن علاقے كے ممالك كے استقلال اور ان كی علمی ترقيوں كو محدود كرنے كی كوشش كر رہا ہے اور وہ ان ممالك كو عالمی استكبار كے زير تسلط لانا چاہتا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے كہا كہ امريكی حكومت نے اپنی پوری سياسی قوت اور دھمكيوں كے ذريعے خطے كے ممالك میں خوف و ہراس پھيلانے كو جاری ركھے ہوئے ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ ايران كو ايك كمزور ملك كے طور پر پيش كرنے كی كوشش كر رہا ہے۔
539796