بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار شہدائے مقاومت كی ياد میں منعقد ہو رہا ہے جو تين دن تك جاری رہے گا۔
اس انجمن كے سربراہ نے روزنامہ الانتقاد سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں "مقاومت اور اصلاح" امريكی اور صہيونی امپرياليزم منصوبے كے خلاف جدوجہد جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے اور اس سيمينار میں مقاومت كے موضوع پر ۹۰ تحقيقات پيش كی گئی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مذكورہ موضوعات كے علاوہ "اسلام اور عيسائيت میں مقاومت اور حب وطن" مذہبی رجحان كے مقابلے میں مقاومت كی ثقافت اور قومی امن اور میڈيا" جيسے موضوعات كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
540631