بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی باختر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانستان كی وزارت اطلاعات ونشريات اور ثقافت كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ملكی اور غير ملكی محققين اور دينی علماء شركت كریں گے۔
افغانستان كے وزير اطلاعات ونشريات و ثقافت سيد مخدوم رہين نے اس بارے میں كہا ہے كہ افغانی اور غير ملكی محققين اور علماء اس سيمينار میں "علی بن عثمان ہجويری غزنوں" كے افكار اور حالات زندگی كے بارے میں اپنے تحقيقی مقالے پيش كریں گے۔
رہين نے مزيد كہا كہ علی بن عثمان ہجويری غزنوی، اسلامی تصوف كے علماء میں سےہے اور ان كی كتاب "كشف المحجوب" مسلمان عرفاء كے بارے میں پہلی كتاب ہے جس كی تاثير بعد كی صديوں كے عرفاء پر مشاہدہ كی جا سكتی ہے۔
541253