ملائيشيا كے سابق وزير اعظم نے اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

ملائيشيا كے سابق وزير اعظم نے اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: ملائيشيا كے سابق وزير اعظم نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ دنيا كے سامنے اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنے كی كوشش كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "عبداللہ احمد براوی" نے ۱۹ فروری كو عالم اسلام كے موجودہ اور اصل مسائل كے بارے میں اپنی تقرير میں كہا ہے كہ اس وقت میں عالم اسلام كا اصلی ترين مسئلہ، مسئلہ فلسطين ہے جو سالہا سال سے دنيا كے مسلمانوں كی تشويش كا باعث بنا ہوا ہے۔
انہوں نے فلسطين كے مظلوم عوام كی حمايت كے بارے میں اسلامی حكومتوں كے واحد موقف كا مطالبہ كيا ہے اور انہوں نے كہا كہ تمام عالمی اداروں میں فلسطينی عوام كے حقيقی حقوق كے بارے میں كوشش كرنے سے ہی صہيونی حكومت كو قدس اور فلسطين سے باہر نكالا جا سكتا ہے۔
عبداللہ احمد بداوی نے اسلام سے نادرست اور غلط استفادہ اور يورپيوں كی جانب سے اسلام مخالف سرگرميوں كو عالم اسلام كی ديگر مشكل قرار ديا ہے۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كياہے كہ وہ اپنے كردار اعمال كے ذريعے بتائیں كہ اسلام امن وصلح كادين ہے۔
541300