بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۲۰ فروری كو قدس كے پادری "ہيلارين كاپوچی" سے ملاقات كے دوران دنيائے عرب اور قدس و فلسطين سے مربوط مسائل كے بارے میں گفتگو كی ہے۔
انہوں نے اس ملاقات میں عالم اسلام سےمربوط مسائل كے بارے میں قدس كے پادری كے مناسب موقف كی قدردانی كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ مسئلہ فلسطين كی حمايت كو ترجيح دیں اور صہيونی حكومت كے مظالم مقابلہ كرنے والی ملت فلسطين كے دفاع كے لئے سستی سے كام نہ لیں۔
541883