بيروت كے سيمينار كے دوسرے دن "امام خمينی(رح) كی نظر میں مقاومت" كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

بيروت كے سيمينار كے دوسرے دن "امام خمينی(رح) كی نظر میں مقاومت" كا جائزہ ليا گيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: بيروت میں مقاومت كے موضوع پر منعقد ہونے والے تيسرے سيمينار كے دوسرے دن اس سيمينار میں موجود ايرانی نمائندے نے اسلامی انقلاب ايران كے بانی "حضرت امام خمينی(رح) كی نظر میں مقاومت" كا موضوع پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں موجود ايرانی نمائندے "فيروز رجائی" نے اپنی تقرير كے دوران امام خمينی(رح) كی نظر میں مقاومت اور امريكی اور صہيونی منصوبے كا مقابلے كے سرچشمہ كو قرآن وسنٹ قرار ديا ہے۔
رجائی نے غير دينی حكومتوں كا مقابلہ كرنے اور ملتوں كے درميان گفتگو كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ غير دينی حكومتوں كے حكمران، غاصب اور آمر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے ديگر نمائندے "حميد رضا ترقی" نے اس سيمينار میں عربی ممالك میں صہيونی حكومت كے منصوبوں كا مقابلہ كرنے كی كيفيت كا جائزہ ليتے ہوئے كہا ہے كہ عربی ممالك میں مغربی تشخص كے ختم كرنے كے ساتھ اسلامی تشخص كی تقويت، اقتصادی استقلال اور اسلامی ثقافت كی ضرورت پر زور اور تحريك مقاومت كی حمايت كے سلسلے میں لبنان، سوریہ اور فلسطين كی كوششوں كی تقويت كا مطالبہ كيا ہے۔
541634