بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس كے مفتی نے اس نشست میں كہا ہے كہ طرابلس كی نشست نے صاف اور واضح آئينے كی طرح اسلامی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار كی تصوير پيش كی ہے اور ان لوگوں كے لئے ايك واضح جواب ہے جو طرابلس كے مسلمانوں پر شدت پسندی اور دہشتگردی كا الزام لگاتے ہیں۔
انہوں نے غاصب صہيونيوں كو سنی مسلمانوں كا واحد دشمن قرار ديتے ہوئے كہا كہ قدس شريف، مسجد الاقصی اور پورا فلسطين، مسلمانوں كی توجہ كا پہلا مسئلہ ہے۔
542940