زمبابوے میں "سيرت نبی اكرم(ص) كی شناخت" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں "سيرت نبی اكرم(ص) كی شناخت" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ہفتہ وحدت كی آمد كی مناسبت سے زمبابوے كی يونيورسٹی میں ۱۹ مارچ كو "سيرت نبی اكرم(ص) كی شناخت" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اس ملك كی يونيورسٹی كی مسلمان طلباء كی انجمن كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مسلمان اور عيسائی اساتذہ اور طلباء شركت كریں گے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد غير مسلموں بالخصوص عيسائی طلباء كو نبی اكرم(ص) كی سيرت سے آگاہ كرنا اور حضرت محمد(ص) كا تعارف كروانا ہے۔
زمبابوے میں ايرانی سفير "رسول مومنی" ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" زمبابوے كے مسلمانوں كی اعلی كونسل كے سربراہ اور ديگر شخصيات تقارير كریں گی۔
542857