ابراہيمی مسجد كا صہيونی آثار قديمہ سے الحاق، یہودی سازی فلسطين كے لئے ايك نيا ظلم

IQNA

ابراہيمی مسجد كا صہيونی آثار قديمہ سے الحاق، یہودی سازی فلسطين كے لئے ايك نيا ظلم

سياسی وسماجی گروپ: حكومت اردن كے سركاری ترجمان نے ۲۲ فروری كو الخليل كی ابراہيمی مسجد اور بيت لحم كی بلال مسجد كے صہيونی آثار قديمہ سے ملحق كرنے پر مبنی صہيونی حكومت كے اس فيصلے كو فلسطين كے اسلامی اور عربی مناطق كی یہودی سازی كے لئے ايك نيا ظلم قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نبيل شريف نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اردن، صہيونی حكومت كے اس يكطرفہ اقدامات كو مسترد كرتا ہے اور مقبوضہ فلسطين كے تاريخی اور دينی آثار كی تبديلی كےلئے اس حكومت كی سياستوں كو بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرارديتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونی حكومت كے اس نسل پرستانہ فيصلے نے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچائی ہے اور یہ بين الاقوامی قوانين اور الہی اديان كی تعليمات كے خلاف ہے۔
543054