"امام موسی صدر" انسان، عقل اور اخلاق" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كے تفصيلی پروگراموں كی وضاحت

IQNA

"امام موسی صدر" انسان، عقل اور اخلاق" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كے تفصيلی پروگراموں كی وضاحت

فكر گروپ: مشہد مقدس میں ۲۷ فروری كو "امام موسی صدر، انسان، عقل اور اخلاق" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كے تفصيلی پروگرامون كی وضاحت كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ايك افتتاحی تقريب اور تين اجلاس منعقد ہوں گے كہ جس كی افتتاحی تقريب میں فردوسی يونيورسٹی كے سربراہ عاشوری، امام موسی صدر كے بیٹے حميد صدر سيمينار كے علمی سيكرٹری ھادی وكيلی اور آيت اللہ واعظ زادہ خراسانی تقارير كریں گے۔
اس سيمينار كے پہلے اجلاس میں تين مندرجہ ذيل مقالے پيش كیے جائیں گے۔
شيخ مصطفی ملص كا مقالہ امام موسی صدر كے افكار میں مقاومت اور مقاوم معاشرہ، مسعود نوری كا مقالہ "امام موسی صدر كا واقعہ اور بين الاقوامی حقوق میں جبری اغواء" سہيلا پيروز فر كا مقالہ "امام موسی صدر كی نظر میں قرآن فہمی كا مسئلہ" اس كے علاوہ ديگر دو اجلاس میں مختلف موضوعات كے بارے میں امام موسی صدر كے نظريات كو پيش كيا جائے گا۔
542780