زمبابوے میں حضرت مہدی(عج) كی ولايت وامامت كے آغاز كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں حضرت مہدی(عج) كی ولايت وامامت كے آغاز كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

فكرونظر گروپ: زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۵ فروری كو حرارہ شہر كے ايرانی ہال میں حضرت مہدی(عج) كی ولايت وامامت كے آغاز كی مناسبت سے جشن منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی سفارتخانے كے عملے اور لبنانی، ايرانی اور مقامی شيعوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس جشن كا مقصد حضرت مہدی (عج) كے مقام امامت و ولايت كی آغاز كی خوشی اور شيعوں اور جوانوں كو مہدويت ثقافت كا تعارف كروانا ہے۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" نے اس پروگرام میں اسلامی تعليمات اور شيعہ تفكر میں امامت و قيادت كے مقام ومنزلت كے موضوع پر تقرير كر رہے ہیں۔
543725